بیجنگ 3جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی چین میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 12دیگر لاپتہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہوبائی صوبے کے وسطی علاقے ان بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جب کہ قریب چار لاکھ افرادکومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق ان شدید بارشوں کے نتیجے میں ہوبائی صوبے میں27جبکہ گوئیزوُصوبے میں 23افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں کی وجہ شدید بارشوں کی وجہ سے متعدد مقامات پر مٹی کے تودوں کاگرناتھی۔ چینی محکمہ موسمیات کی جانب سے مقامی آبادی کو مزید بارشوں کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔